نواز شریف، زرداری کے بعد شاہد خاقان عباسی اسپتال منتقل

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کو طبعیت ناساز ہونے پر پمز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا کارڈیک سینٹر میں چیک اپ کیا گیا تاہم آج ہرنیا کے آپریشن کیلئے سابق وزیراعظم کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے دو روز قبل شاہد خاقان عابسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ ان کو اسپتال میں فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں گرفتار نواز شریف سروسز اسپتال لاہور اور جعلی بینک اکائونٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ن لیگ کے قائد نواز شریف گزشتہ 14 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے دوران پلیٹ لیٹس کے  تعین کے لئے خون کے خلیوں کے نمونے لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا شوگر اور کولیسٹرول زیادہ ہے جبکہ بلڈ پریشر معمول پر ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی ادویات میں ردبدل کیا گیا ہے اور ان کو دل کی دوا کلو پیڈوگرل نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں