مذہب کارڈ کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹوزرداری


بہاول پور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے مگر مذہب کارڈ کسی طور نہیں استعمال کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ ‘‘ میں میزبان ثمر عباس سے  گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں، مولانا سے پلان بی اور سی پر بات ہوئی ہے ابھی بتا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا اگرملک کو بند کرنا چاہتے ہیں تو یہ پییپلز پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے ۔ دھرنا ایک سخت مگر جمہوری آپشن ہے۔ دھرنے سے متعلق  فیصلہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کرے گی۔

یہ پروگرام آج رات 8:03 منٹ پر ہم نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد آ نی چاہیے۔ وزیراعظم یو ٹرن لے کر استعفیٰ دیں گے۔وزیراعظم جلد جانے والے ہیں، انکے ساتھ صرف کچھ لوگ بچ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں