مریم نواز کی رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی لیکن کیوں؟

مریم نواز کی رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی لیکن کیوں؟

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جیل سے رہائی ایک دن کے لیے مؤخر ہوگئی ہے۔ اب ان کی رہائی کل بروز منگل عمل میں آئے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی رہائی میں تاخیر کی بنیادی وجہ ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکنا ہیں۔ ان کے ضمانتی مچلکے کل جمع کرائے جا سکیں گے۔

نیب کا مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا امکان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کے لیے روبکار مچلکے جمع کرانے کے بعد جاری ہو سکے گی۔ پی ایم ایل (ن) کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ پہلے ہی حکومت کے قبضے میں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نہ تو کبھی مفرور ہوئی ہیں اور نہ ہی انہوں نے قانون کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا کی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلے میں مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے ، سات کروڑ روپے بطور زر ضمانت اور اپنا پاسپورٹ رجسٹرار ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کی جانب سے مریم نواز کے فرار ہونے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عدالت نے مریم نواز کے خاتون ہونے کی استدعا پر ضمانت منظور کرنے سے اتفاق کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

مریم نوازجے یو آئی کے آزادی مارچ میں شریک ہونگی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور ہائی کورٹ نے لکھا ہے کہ عدالت قانونی نکات کو مدنظر رکھتے اپنی آنکھیں نہیں موند سکتی ہے اور گرفتاری کو سزا کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت ثبوتوں کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے نکلوائے گئے سات کروڑ روپے کے الزام میں استغاثہ کے مؤقف کو تقویت نہیں ملتی ہے۔


متعلقہ خبریں