اتحادی جماعتوں کا اجلاس:وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد متفقہ طورپر منظور

وزیراعظم کی احساس کفالت پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی ہے ۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ  ہم، حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں، موجودہ حکومت پر اور وزیرِ اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

اتحادی جماعتوں نے اپنے قرارداد میں کہا ہے کہ ہم متفقہ طور پر وزیرِ اعظم  اور حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ہم پارلیمنٹ کو جمہوری اقدار کے مطابق بدستور فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کردار اہم تھا اور ہم اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔پاکستان کو درپیش معاشی، سفارتی، انتظامی اور دیگر چیلنجز سے نبردآزماء ہونے  کے لئے وزیرِ اعظم  اور حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی ہر میدان میں  کٹھ پُتلی وزیراعظم کا مقابلہ کرتی رہے گی، بلاول بھٹو

حکمران جماعتوں  نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ انشاء اللہ،  وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں