پاکستان سپر لیگ میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرا دیا گیا

پی ایس ایل2020: تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی۔ ہر فرنچائزکوگزشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اختیارہوگا۔ پی ایس ایل  فائیومیں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرایادیا گیاہے۔ 

پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرایاگیاہے۔

وائلڈ کارڈ قانون کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ اور گولڈ راؤنڈ کے دوران فرنچائز چاہے تو کسی ایک کھلاڑی کا انتخاب اس کی مقررہ کٹیگری سے اوپر  لے جاکر بھی کرسکتی ہے۔

خصوصی طور پر تیار کیے گئے ماڈل سے باقی ماندہ 17 راؤنڈز  کے لیے پک آرڈر کی ترتیب پیر کو طے  کی گئی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر فرنچائز کے 16رکنی  اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

رواں سال فرنچائززکو سپلمنٹری کٹیگری میں شامل دو  کھلاڑیوں میں سے ایک غیرملکی کرکٹر کو چننے کا اختیار دے دیا گیاہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاہے کہ پی ایس ایل میں ہر لمحہ جدت لانے کے لیےپی سی بی کی کاوش جاری ہے،  وائلڈ کارڈ پک کے قانون کی صورت میں نیااضافہ مداحوں اور لیگ میں شامل ٹیموں کے لیے  مزید حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 2020 کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل

آئندہ چند روز میں ہرفرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹریڈ کا اعلان کرے گی۔پی ایس ایل 2020 کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں