حکومتی و رہبر کمیٹیوں کی بیٹھک بے نتیجہ ختم: کل پھر مذاکرات ہوں گے

حکومتی و رہبر کمیٹیوں کی بیٹھک بے نتیجہ ختم: کل پھر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد: حکومتی اوراپوزیشن کی رہبر کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ دونوں اطراف کی مذاکراتی کمیٹیوں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ کل بروز منگل دوپہر تین بجے ایک دفعہ مذاکرات کا دور ہوگا۔

آزادی مارچ: چوہدری برادران مفاہمت کیلئے متحرک

ہم نیوز کے مطابق حکمتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیردفاع پرویز خٹک نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کے مذاکرات میں اپوزیشن کے مطالبات سنے اور اپنی تجاویز ان کے سامنے رکھی ہیں۔

پرویز خٹک کے مطابق اب دونوں کمیٹیاں اپنے بڑوں کے سامنے ساری صورتحال رکھیں گی جس کے بعد کل دوبارہ بیٹھک ہو گی جس میں تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مذاکرات کا دوسرا دور منگل کے دن دوپہر تین بجے ہوگا۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں کمیٹیاں ہونے والی بات چیت سے اپنے بڑوں کو آگاہ کریں گی اور پھر فیصلوں سے آگاہی دلائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق حکومتی کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر نورالحق قادری نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی باتیں صرف کنٹینر تک محدود ہیں۔

احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری

انہوں نے کہا کہ ابھی  مذاکرات پوری طرح  سے کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہونے والی بات چیت میں بہت سے تجاویز سامنے آئی ہیں جس پر مرکزی قیادتیں غور و فکر کے بعد فیصلے کریں گی۔


متعلقہ خبریں