سندھ اسمبلی:طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور

سندھ: اسٹوڈینٹس یونین بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا

کراچی: سندھ اسمبلی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور کرلی گئی۔ ایوان نے سابق صدر آصف علی زرادری کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرنے اور تحریک انصاف کے پارلیمارنی لیڈر حلیم عادل کے خلاف کنری میں ہنگامہ کرنے پر قراداد  مذمت بھی  پاس کر لی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں طلبہ تنظیموں پر پابندی اٹھانے کے  لئےپیپلز پارٹی کی رکن ندا کھوڑو نے قرارداد پیش کی جس کی  اپوزیشن نے بھی حمایت کردی۔

سندھ اسمبلی کے اراکین نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ طلبہ تنظیموں پر انیس سو تراسی سے  عائد  پابندی کا مقصد جمہوریت کا گلا گھوٹنا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے قرارداد کی متفقہ منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہوگا جہاں طلبہ تنظیموں پر عائد طویل پابندی اٹھانے کی ابتداء کی جائے گی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے سابق صدر آصف زرادری کی صحت سے متعلق تحفظات کی قراداد  پیش کی جسےمتفقہ طور منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اسمبلی اجلاس میں مرغیوں ،انڈوں اور چوزوں کے سوپ کا تذکرہ

کنری میں اپوزیشن رکن حلیم عادل شیخ کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف برہان چانڈیونے قراداد پیش کی جس پر چند اپوزیشن اراکین نے  شور مچانے کی کوشش کی  تاہم قراداد کو منظور کرلیا گیا جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔


متعلقہ خبریں