اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے دوسرے آپشنز استعمال کیے جا رہے ہیں, نیب


اسلام آباڈ:  انٹرپول کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریڈ وارنٹ کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کی وطن واپسی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

نیب ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرپول  کسی کو بےگناہ قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انٹرپول کو ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ ملک کے حوالے کرنے کا کہا جاتا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق پاکستان کی عدالتیں اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کو عدالت میں پیش نہ ہونے اور ملک سے فرار ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کی حکومتی درخواست مسترد

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس تیار ہے۔

انٹرپول کے علاوہ بھی نیب کے پاس دوسرے آپشن موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے دوسرے آپشنز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں