کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری

راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا ہے۔

کرتار پور راہداری منصوبہ افتتاح کے قریب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی کا مؤقف ہے کہ اس نغمے کا اجرا بین المذاہب ہم آہنگی کے ویژن کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اقلیتوں کے لیے کھلے بازو اور کشادہ دل رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک سال قبل گردوارہ راہداری کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ اس راہداری کی تکمیل پاکستان کے سافٹ امیج کا بین ثبوت ہے۔

کرتار پور کے بعد ہندو برادری کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کے آمد پر پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں