‘مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کرکے جا رہے ہیں’

فائل فوٹو


لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کرکے جا رہے ہیں اسلام آباد پر امن ہو جائے گا اور عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنے سے عقلمندی اور دانش مندی کیساتھ نمٹا ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے باتیں منواتی ہیں، انشااللہ مولانا ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر سے استمال کی گئی زبان پاکستان کے مفاد میں نہیں، بھارت یہی چاہتا ہے ملک کے عسکری اداروں پر تنقید ہو، ہمسایہ ملک پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرناچاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقہ کار سے اپنا حق منواتی ہیں، محموداچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ ملا کر انتشار جیسا ماحول نہیں بناتیں۔


متعلقہ خبریں