سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے ۔  سابق وزیراعظم نوازشریف کی رضامندی سے ڈسچارج سلپ بنادی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کی مرضی سےڈسچارج کیاجارہاہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے ایمبولنس سروسز اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف نے سروسز اسپتال سے شفٹ ہونے کا اظہار کیا ہے تاہم اس سے پہلے سابق وزیراعظم کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

نوازشریف کا سامان بھی پیک کرلیا گیا تاہم ڈاکٹر کی ٹیم چیک اپ کے بعد حتمی رائے دے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو طبیت ناساز ہونے پر22 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔

سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں