کوئٹہ میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش ناکام، 3دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ  میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بناکر تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمدکرلیاگیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے  نےآج ایک کارروائی کے دوران  بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی.

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق  کوئٹہ شہر کی طرف آنے والی مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر  روکنے کی کوشش، جس پر گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے وہاں سے گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہناہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مڈبھیڑ اور فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشتگردوں کے زیر استعمال مشتبہ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، اس کے علاوہ 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد،ہوا ہے

ترجمان کے مطابق اس واقعے کا  مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق واقعہ میں مارے جانے والے مبئنہ دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تاحال انکی شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی


متعلقہ خبریں