گلوکارہ رابی پیرزادہ ڈپریشن کا شکار

رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: چند روز قبل نازیبا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔

لاہور کی  ماڈل ٹاؤن کچہری میں رابی پیرزادہ غیر قانونی طور پر سانپ اور مگر مچھ پالنے کے مقدمے میں عدالت پیش نہ ہوئیں۔

معروف گلوکارہ نے اپنے وکیل بابر افضل کے توسط سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی۔

درخواست میں رابی پیرزادہ کا مؤقف ہے کہ وہ گزشتہ چار روز سے شدید ڈپریشن کا شکار ہیں جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتیں، عدالت حاضری معافی منظور کرے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 30 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف محکمہ وائلد لائف نے چالان پیش کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ان کی چند ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی تھیں جس کے باعث وہ شدید تنقید کی زد میں تھیں تاہم کئی لوگوں نے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس طویل بحث کے دوران رابی پیرزادہ اپنے ناقدین کو مسلسل جواب دیتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

گزشتہ روز معروف گلوکارہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں