پاکستان پوسٹ نے انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا


اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

پروگرام کے تحت ملک بھر سے 4000 نوجوان آج سے پاکستان پوسٹ کے دفاتر میں ہنر سیکھیں گے۔

پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر سے آئے نوجوانوں کو ای کامرس، پوسٹل لائف انشورنس ،فرنچائز پوسٹ دفاتر میں عملی  ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے ہزاروں نوجوانوں نے اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں دی تھیں، پہلے مرحلے میں چار ہزار نوجوانوں کو منتخب کیا گیا۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان ای کامرس میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

عمران خان کے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے مشن کو وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے آگے بڑھاتے ہوئے   پاکستان پوسٹ کے ذریعے یہ قدم اٹھایا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے نوجوانوں کو ٹریننگ کے ساتھ بہترین ماحول بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے نصف فیصد آبادی اور اصل طاقت نوجوان کو خود کفیل بنانے کے مشن کی تکمیل سے ناصرف نوجوان ہنرمند بنیں گے بلکہ روزگار کے مواقع اور ایکسپوژر بھی ملے گا۔

اس پروگرام سے وابستہ نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کیلئے اپنا بہترین پراجیکٹ سامنے لانے کا موقع بھی میسر ہوگا۔


متعلقہ خبریں