ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کمی

ڈالر گزشتہ چار ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا


کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.50 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.60 روپے میں دستیاب تھا۔

10 پیسے کمی کے بعد ڈالر گزشتہ چار ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.65 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں