پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دہمکی دے دی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی عمران خان حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ یہ دھمکی پی پی پی کی سنینٹر شیری رحمان نے دی ہے۔

عمران خان حکومت کے خلاف نکلنے والا آزادی مارچ گزشتہ پانچ دنوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنے کی شکل میں موجود ہے جس سے روزآنہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کرکے سرد موسم میں شرکا کا لہو گرما رہے ہیں۔

آزادی مارچ: حکومت اور حزب اختلاف میں بڑی پیشرفت متوقع

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا کہ حکومت کو ہاؤس چلانا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو ہم ہاؤس کے فلور پر دھرنا دیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت پارلیمان کو بائی پاس کرکے اسے مفلوج کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کا رویہ پہلے دن سے واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت سینیٹ (ایوان بالا) میں ہماری اکثریت سے پریشان ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرڈی ننس کو پاس کرنا اور یا اس کو مسترد کرنا پارلیمان کا آئینی و قانونی حق ہے۔

امریکہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکنے والی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صدر جب آرڈی ننس پاس کرتے ہیں تو اسے پارلیمان میں لانا ہوتا ہے۔

ایک ہی اسکرپٹ

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم اپنی زبانوں پر تالے نہیں لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں