ن لیگ نے راناثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-ن) نے زیر حراست اراکین پارلیمنٹ رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کے 7 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ایم ایل ن کے اراکین اسمبلی نے دونوں اسیر پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آردڑ جاری کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ مبینہ منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہیں اور ان کے خلاف لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘نواز شریف کو ن لیگ مارنا چاہتی ہے‘

لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل جیل انتظامیہ نے خواجہ سعد رفیق کو ان کی ساس کے انتقال پر پیرول پر 48 گھنٹے کے لیے رہا کردیا تھا۔ پیرول کی مدت پورا ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں