رانا ثنا اللہ کیس کی سماعت کرنیوالی انسداد منشیات عدالت میں نئے جج کی تعیناتی

فائل فوٹو


لاہور ہائیکورٹ  نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کیس سننے والی  انسداد منشیات عدالت میں نئے جج کی تعیناتی کر دی ہے ۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر حسن کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں،سیشن جج شاکر حسن کی خدمات 3 سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر وفاق کے سپرد کی گئی ہیں۔

سیشن جج شاکر حسن انسداد منشیات عدالت لاہور میں فرائض سر انجام دیں گے،نوٹیفیکیشن میں سیشن جج شاکر حسن کو 8نومبر تک نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رانا ثنا اللہ مقدمے کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد عدالت پیش

واضح رہے کہ  لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اہم مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ مستقل جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیسز التواء کا شکار ہو رہے تھے ۔


متعلقہ خبریں