نواز شریف نے سروسز اسپتال میں شب گزارنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، عمران خان کی ترقی باتوں کی حد تک تھی، نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سروسز اسپتال لاہور میں ہی شب گزارنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ یہ وہ سوال ہے جو اس وقت ملک کے طول و عرض میں دریافت کیا جارہا ہے اور ہر شخص جواب جاننے کا متمنی ہے۔

ہم نیوز نے موجودہ وقت میں سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب تلاش کرلیا ہے جو قارئین کے پیش نظر ہے۔

مریم نواز کی ضمانت ہوگئی: رہائی دوسرے دن بھی نہ ملی

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو جب سروسز اسپتال میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت سے مریم نواز کے روبکار جاری نہیں ہوسکے ہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ رات سروسز اسپتال میں قیام کریں گے اور خود بھی شریف میڈیکل سٹی منتقل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس ضمن میں ان کی والدہ بیگم شمیم، چھوٹے بھائی شہباز شریف اور خود مریم نواز نے بھی بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی کی بھی بات ماننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد ان کی والدہ اور بھائی شہباز شریف اسپتال سے گھر کو روانہ ہوگئے اور پی ایم  ایل (ن) کے قائد کو انہوں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

نیب کا مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق بیگم شمیم اور شہباز شریف کی سروسز اسپتال سے روانگی کے بعد شریف میڈیکل سٹی کی وہ ایمبولینس بھی واپس روانہ ہوگئی جو انہیں لینے کے لیے اسپتال آئی تھی۔


متعلقہ خبریں