مریم نواز کی ضمانت ہوگئی: رہائی دوسرے دن بھی نہ ملی

عمران خان! یاد رکھو کہ صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہ ہو سکیں۔ وہ ایک دن اور بطور قیدی گزاریں گی۔

مریم نواز کی رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی لیکن کیوں؟

لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق منگل کو ان کے وکلا ہائی کورٹ پہنچے اور سات کروڑ روپے نقد اور پاسپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل آفس میں جمع کرائے۔ ذرائع کے مطابق ضمانت کے حکم نامے کی تحریری کاپی تاخیر سے ملنے اوراحتساب عدالت میں ان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی۔

احتساب عدالت ایک وفاقی عدالت ہے اور وزارت قانون کے مطابق ان عدالتوں کا وقت سہہ پہر تین بجے تک کا ہے جب کہ ہائی کورٹ کے اوقات کار شام چار بجے تک کے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے وکلا کی ٹیم ساڑھے تین بجے احتساب عدالت پہنچی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانتوں کی شکل میں انصاف ملا ہے، امیر حیدر ہوتی

تیکنیکی اعتبار سے مریم نواز کی رہائی اب بدھ کو ہی عمل میں آسکے گی۔ اس وقت وہ اپنے والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں