حکومت کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات اور رویے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں پھنس گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ہوتے ہوئے بھی فیصلے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا احتجاج کے لیے آنے والوں کو کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا بھی کھلائیں گے، نااہل ٹولہ خود بھی دلدل میں پھنس چکا ہے اور قوم کو بھی پھنسا دیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 94 روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے لیکن حکومت کی طرف سے اب تو کوئی بیان بھی نہیں دیا جا رہا۔ حکومت داخلہ و خارجہ اور معاشی و سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کی گئی ملاقاتوں کے دوران کہا تھا کہ نئے پاکستان کو پرانے اور روایتی طریقوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج اسٹیٹس کو تبدیل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس، حزب اختلاف کا صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج

عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، اس تبدیلی کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں