آزادی مارچ کے شرکا نے حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

آزادی مارچ میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی، سینکڑوں بیمار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آزادی مارچ کے شرکا نے حکومت سے میٹرو بس چلانے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے آزادی مارچ کے منتظمین اورشرکاء نے انتظامیہ سے میٹرو بس چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں کراچی سے اسلام آباد تک کسی شہری کی زندگی میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی آزادی مارچ کاررواں نے میٹرو بس کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی اس لیے انتظامیہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس کی سروس کو بحال کرے۔ ہم پاکستان کے محافظ ہیں ہر حال میں اس وطن کو محفوظ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے شرکا 5 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہے، سراج الحق

آزادی مارچ کے شرکا کے لاہور پہنچنے پر میٹرو بس سروس اپنے روٹ پر چلتی رہی تھی اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں