پنجاب حکومت کی وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی پر نوازشات

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی مہم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وفاقی وزرا اور ارکان قومی اسمبلی پر نوازشات کرنا شروع کردیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے  وزرا اور قومی اسمبلی کے اراکین کے لیے 30 کروڑ کے اضافی فنڈز منظور کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزرا کے حلقوں کے لیے آضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تیس کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کے اجرا کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب کو ہدایات جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی کے لیے 11 ارب 75 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ فنڈز میں کمی کے باعث اب تیس کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے وفاقی وزرا کے حلقوں کے لیے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اجرا ہو گا۔  اس سے قبل لاہور سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا اور ایم این ایز کو 80 کروڑ روپے کا پیکج دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں