شاہ نورانی جانے والی بس کو حادثہ، 15 افراد زخمی


حب: بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع مزار سید بلاول شاہ نورانی المعروف شاہ نورانی جانے والے زائرین کی بس ویر آب ندی کے قریب الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال اور کراچی کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔


متعلقہ خبریں