پنجاب حکومت کا “ہنر مند نوجوان” پروگرام محض کاغذوں تک محدود


لاہور:  پنجاب میں پاکستان تحریک حکومت کی شروع کردہ  “ہنر مند نوجوان” پروگرام محض کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیا۔

کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے وفاق میں ہنر مند نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی تھی، لیکن پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار حکومت کی سستی کے باعث نوجوانوں کے لیے پروگرام منظور ہی نہیں ہوسکا۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے تھے، لیکن پانچ ماہ گزر گئے صوبائی حکومت ہنر مند نوجوان پروگرام پر منظوری نہ دے سکی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو روزگار دینا اولین ترجیح ہے، عمران خان

ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر نوجوانوں کو قرضہ فراہم کرنا ہے۔

محکمہ انڈسٹری کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ  پروگرام کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے جلد منظوری لے لی جائے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پروگرام پر پری ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بھی ہوچکا ہے۔ کچھ اعتراضات کے باعث پروگرام کی منظوری میں تاخیر ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں