قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے جمعہ کو بلانے کی تجویز

اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس ری شیڈول کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی.

پنجاب حکومت کی وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی پر نوازشات

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت پارلیمانی امور نے بھجوائی جانے والی سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے جمعہ کو ساڑھے دس بجے اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کل سمری صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے حکومت قومی اسمبلی اجلاس ری شیڈول کرنے کی خواہش مند ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت حزب اختلاف کی 9 جماعتوں پر مشتمل نکالے جانے والے آزادی مارچ کے شرکا کراچی سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ 31 اکتوبر کے دن پہنچنے والے شرکائے قافلہ گزشتہ پانچ دن سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن جماعتوں کو قومی مکالمے کی پیشکش

حکومت کی جانب سے قائم کردہ مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا اختیار رکھنے والی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جو تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں لیکن ہر مذاکرات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں