سندھ اسمبلی میں عوامی مسائل پر بحث کے بجائے دلچسپ سوالات اور قہقہے


کراچی : سندھ اسمبلی میں آج بھی عوامی مسائل سے زیادہ  ارکان کے دلچسپ سوالات اور ان پر اٹھنے والے قہقہوں کے طوفان کی گونج سنائی دی۔کابلی گاڑیوں   کے معاملے پر اسپیکرآغا سراج درانی  نے کہا کابلی پلاؤ  کا سنا تھا۔ کابلی گاڑیاں بھی آگئیں ۔ ٹریکٹر ٹرالی کی رجسٹریشن کا سوال ہوا تو ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی۔

آج سندھ اسمبلی کا ایوان میں سیاسی مخالفین ایک دوسرے پر برسنے کے بجائے جملے کس کر ہنستے ہنساتے رہے ۔ وقفہ سوالا ت کے دوران اراکین کے سوالات کے دلچسپ جوابات آئے۔

پی ٹی آئی کے سعید آفریدی نے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے سوال کیا کہ کابلی  گاڑیوں  کی انکوائری کا کیا بنا؟  اس پر اسپیکر  بولے  کابلی پلاؤ کا تو سنا تھا کیا گاڑیاں بھی  کابلی ہوگئیں ہیں ؟

ایوان میں ٹریکٹر ٹرالی کا ذکر بھی چھڑ گیا، پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو نے پوچھا کہ ٹریکٹر رجسٹرڈ ہوتا ہے یا ٹرالی ۔ اس پر ایوان  قہقہوں سے گونج اٹھا۔

تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے مسکرا کر سوال پوچھا تو اسپیکر سندھ اسمبلی نے لقمہ دیا کہ آج کا دن اچھا ہے، خرم شیر زمان بھی مسکرا کر سوال پوچھ رہے ہیں ۔

بعد ازاں اسپیکر نے  اسمبلی کا اجلاس جمعہ دوپہر  ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اسمبلی:طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور


متعلقہ خبریں