بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید

بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے نرخنامے میں دو روپے اضافے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اس بات کا دعویٰ ترجمان پاور ڈویژن نے کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نرخنامے میں اضافے کی جو اطلاعات ہیں وہ دراصل ماہانہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ہے۔

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی

ترجمان کے مطابق بجلی صارفین ہر مہینے تقریباً ستمبر یا اگست کے نرخنامے ( ٹیرف)  کے مساوی ہی بل ادا کریں گے۔

ہم نیوز نے ترجمان پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈ جسمنٹ ایندھن کی قیمتوں میں تغیر(تبدیلی) کی بنا پر کیکولیٹ کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیول پرائس منفی بھی ہو سکتی ہے اور مثبت بھی جس کے اثرات براہ راست صارفین پر پڑتے ہیں۔

ہم نیوز نے ترجمان پاور ڈویژن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ دو روپے کے اضافے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کسی بھی صورت میں نرخنامے میں اضافہ یا کمی نہیں ہے۔

’بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے‘

بجلی کے نرخ میں دو روپے اضافے کی اطلاعات سارا دن گردش کرتی رہی ہیں جس کی تردید پاور ڈویژن کے ترجمان نے کردی ہے۔


متعلقہ خبریں