56 سالہ سکھ  یاتری جسویندر سنگھ کا انتقال ہو گیا

56 سالہ سکھ  یاتری جسویندر سنگھ کا انتقال ہو گیا

لاہور: بھارت سے آئے ہوئے 56 سالہ سکھ  یاتری جسویندر سنگھ انتقال کر گئے ہیں۔ جیسوندر سنگھ کی میت میو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ہم نیوز نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جسویندر سنگھ بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقاریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

56 سالہ سکھ یاتری جسویندر سنگھ کو دل میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پی آئی سی میں جان کی بازی ہار گئے۔ اسپتال ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتقال اسپتال میں ہوا۔

ہم نیوز کے استفسار پر ذرائع متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا ہے کہ جسویندر سنگھ کی میت کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کی جائے گی۔

کرتارپورگوردوارے کے چار ایکڑ رقبے کو 42 ایکڑ تک وسیع کردیا گیا

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقاریب میں شرکت کے لیے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پوری دنیا سے بڑی تعداد میں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں