رانا ثنا کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

ایاز صادق کے خلاف بینرز حکومتی سرپرستی میں لگائے گئے۔

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے سابق وزیر قانون اور ن لیگی رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے کل فرہاد علی شاہ کو ابتدائی بحث کے لیے طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں