بیٹے پر تشدد کے الزام میں باپ گرفتار

سوتیلے بچے پر تشدد کے الزام میں باپ گرفتار

فوٹو: ہم نیوز


کراچی کے علاقے کلفٹن شاہ رسول کالونی میں سوتیلے باپ نے گیارہ ماہ کے بچےکو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

ماڈل تھانہ کلفٹن نے شکایت ملتے ہی کارروائی کی اور ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا نے ابتدائی تفتیش کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بچے کی والدہ کے مطابق 6 ماہ قبل دوسری شادی ہوئی تھی اور سوتیلا باپ فواد بچے کو والدہ کی غیرموجودگی میں تشدد کا نشانہ بناتا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کی والدہ کے مطابق 3 تاریخ کوبچے پر زیادہ تشدد کیا گیا جس سے معصوم بچے کے کان سے خون بہنے لگا۔

اے ایس پی کے مطابق گیارہ ماہ کے احمد کی کمر اور جسم کے مخلتف حصوں پر چوٹوں کے نشان ہیں اور تشدد سے بچے کی آنکھ میں خون بھی جم گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے بتایا کہ ملزم فواد کو گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں