پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 295 پوائنٹس کا اضافہ

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار 295 پوائنٹس اضافہ کے بعد 35 ہزار 653 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 35 ہزار 358 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس 618 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 976 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت پیش رفت کے باعث مارکیٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 194,370,450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,894,846,400 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم عمران خان

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملاجُلا رجحان دیکھا گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں