’اندرونی سیاسی سازشوں کےشدید نقصان کے لیے تیار رہیں‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت زار سے توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اور اس کے شدید نقصان کے لیے تیار رہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کا پانی پتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، تیار ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز حکومت اور حزب اختلاف کی کمیٹیوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا اور حکومت نے جے یو آئی (ف) کے دوبارہ انتخابات اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبات کو مسترد کردیا تاہم انتخابی اصلاحات اور آئین میں اسلامی دفعات پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

دو روز قبل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے دھرنا ’کچھ دو اور کچھ لو‘ کی بنیادوں پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


متعلقہ خبریں