نوازشریف کی حالت خطرے سے باہر

نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، ڈاکٹر یاسمین

فائل فوٹو


لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یا سمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف جیسی نوعیت کے مریضوں کے پلیٹ لٹس بڑھتے اور کم ہوتے رہتے ہیں تاہم سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد کی شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن میں بہتری آئی ہے

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے متعلق معلومات شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹرز کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خصوصی میڈیکل بورڈ کے ممبران نے وہاں کے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پاکستان میں کسی بھی مریض کی بیماری کی تشخیص ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاسکتی ہے تاہم نوازشریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی موجودہ بیماری نئی نہیں بلکہ پرانی ہے تاہم ان کی بون میرو اب خود سے پلیٹ لٹس بنا رہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین نے بتایا کہ کسی بھی مریض کی حالت کو مستقل رکھنے کیلئے جسم میں پلیٹ لٹس کا خود سے بننابہت ضروری ہے۔

 


متعلقہ خبریں