انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مستحکم

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.64 سے کم ہوکر 155.59 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی اور یہ 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 74 ہزار 803 روپے ہوگئی۔

ادھر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار 295 پوائنٹس اضافہ کے بعد 35 ہزار 653 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز