آزادی مارچ: ’مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پر بات کرنے پر نکلے گا‘

 ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پر بات کرنے پر نکلے گا۔

وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان کو اب احتجاج ختم کر دینا چاہئے؟ اس کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا نقطہ نظر ہے کہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج مولانا کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اچھی میٹنگ رہی، پاکستان ریونیو اتھارٹی بنانے کا مجھے نہیں پتہ، اخبار میں اس کے بارے پڑھا ہے۔

اسد عمر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز حکومت اور حزب اختلاف کی کمیٹیوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا اور حکومت نے جے یو آئی (ف) کے دوبارہ انتخابات اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبات کو مسترد کردیا تاہم انتخابی اصلاحات اور آئین میں اسلامی دفعات پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

دو روز قبل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے دھرنا ’کچھ دو اور کچھ لو‘ کی بنیادوں پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


متعلقہ خبریں