کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کو میرٹ پر قرض ملے گا، عثمان ڈار


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کے تحت  نوجوانون کو میرٹ پر اور شفاف طریقے سے قرض ملے گا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی فراہمی کا سلسلہ دسمبر کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔ پروگرام سے  فائدہ اٹھا کر نوجوان اپنا اور ملک کا مستقبل سنواریں۔

انہوں نے کہا کہ  پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی بینکوں سے رابطے کررہے ہیں۔ مزید نوجوان  پروگرام  سے  مستفید ہونا چاہتے ہیں تووہ اگلے مرحلے کا حصہ ضرور بنیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  نے کہا کہ بھر پور شمولیت اوو دلچسپی کا اظہار کر کے نوجوانوں نے پروگرام کو مضبوط بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کامیاب جوان پروگرام میں تعلیم کی کوئی شرط نہیں ’

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کے لیے شروع کیا گیا کامیاب جوان پروگرام کو ملک بھر میں زبردست پزیرائی ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پچھلے 20 دنوں میں دس لاکھ  سے زائد نوجوانوں نے ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘  کے لیے درخواستیں جمع کرادیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کی دراخواستیں موصول ہونے پر پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ پروگرام انتظامیہ نے تمام درخواستوں کی چھان بین کا عمل شروع کردیا ہے

کامیاب جوان پروگرام انتظامیہ نے اسکروٹنی مکمل ہونے تک نئی درخواستیں وصول کرنے کا عمل بھی روک دیا ہے۔


متعلقہ خبریں