میراتھن ریس بی آر ٹی پشاور کے بجائے سوات ایکسپریس موٹروے پر کروانے کا فیصلہ


پشاور:33 ویں نیشنل گیمز میں میراتھن ریس بی آر ٹی پشاور کے بجائے سوات ایکسپریس موٹروے پر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پشاور کی بی آر ٹی روٹ بسیں نہ چلنے کے بعد اب ایتھلیٹس بھی روٹ پر نہیں دوڑیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ  نیشنل گیمز میں ہونے والی میراتھن ریس بی آر ٹی پشاور کے روٹ پر منعقد کرائی جائیگی ۔

آج پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سپورٹس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے بی آر ٹی پر میراتھن ریس کروانی تھی لیکن وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سوات موٹر وے منتقل کردی گئی تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

دوسری جانب پشاور پولیس کے سربراہ کریم خان نے بھی گیمز کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا سنگل دیتے ہوئے کہا  کہ نیشنل گیمز کے لیے 4 ہزار سات سو اہلکار تعینات ہونگے جنہیں دیگر سیکیورٹی اداروں کی خدمات بھی حاصل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:بی آر ٹی منصوبہ زیر تکمیل، ’’زو سائیکلز‘‘پشاور پہنچ گئیں

سی سی پی او پشاورکریم خان نے کہا ہے کہ  ملک بھرسے آنے والے کھلاڑی 27 مختلف ہوٹلز میں قیام کریں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے بھرپوراقدامات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں