پولیو وائرس نے چار بڑے شہروں میں پنجے گاڑ دیئے

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پر حملہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے چار بڑے شہروں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور بلوچستان میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق چاروں شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو پھیلانے والے جراثیم موجود ہیں۔ پولیو کی تصدیق کیلئے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لئے گئے تھے۔

اطلاعات ہیں کہ لاہور کے چار اور راولپنڈی کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو پھیلانے والے جراثیم پائے گئے ہیں۔

لاہور کے علاقے گلشن راوی، آوٹ فال اسٹیشن اور ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس موجود ہے۔

پشاور کے علاقے شاہین ٹاون کے میں بھی موذی مرض پھیلانے والے جراثیم کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی کے سہراب گوٹھ، حاجی مرید گوٹھ ، گلشن اقبال، گڈاپ اور مچھر کالونی میں پولیو کے جراثیم  پائے گئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے ہادی پیکٹ اور آرمی کازیبہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ طاوس آباد اور دادو کے مسان نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں