حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیم پر منافع کی شرح کم کردی

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: حکومت نے نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی مختلف اسکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیونگ سرٹیفیکٹ میں یکم نومبر کے بعد کی جانے والی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح کم کی گئی ہے، اس سے قبل کی گئی سرمایہ کاری کے منافع میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 2.33 فیصد کمی سے 10.68 فیصد کردی گئی جبکہ پینشن بہبود سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 2.28 فیصد کم کرکے 12.48 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ ہر شرح منافع 2.04 فیصد کم کرکے 10.92 فیصد کردی گئی جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ ہر شرح منافع 1.70 فیصد کم کرکے 11 فیصد کردیاُ گیا۔

سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 2.05 فیصد گھٹا کر 8.20 فیصد ہوگیا۔


متعلقہ خبریں