تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا جس میں اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں معاشی کامیابیوں اور حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کی اجازت کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

کل سہہ پہر تین بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی میں وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب میں  مشاورت کی جائے گی جبکہ حزب اختلاف کے ممکنہ احتجاج پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

حکومت، اپوزیشن ڈیڈ لاک برقرار

گزشتہ روز حکومت اور حزب اختلاف کی کمیٹیوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا اور حکومت نے جے یو آئی (ف) کے دوبارہ انتخابات اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبات کو مسترد کردیا تاہم انتخابی اصلاحات اور آئین میں اسلامی دفعات پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کی ملاقات بہتری کی طرف ایک اور قدم ہے، اچھی پیش رفت اور مزید مشاورت کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔

دو روز قبل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے دھرنا ’کچھ دو اور کچھ لو‘ کی بنیادوں پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھرنے کو ایک سے دو روز میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں