سربراہ پاک فوج سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

سربراہ پاک فوج سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محمد بن عبداللہ نے سربراہ پاک فوج سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی۔ محمد بن عبداللہ نے آرمی چیف سے علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر امن و استحکام کی صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ کسی بھی مذموم مقصد کے لیے ان قربانیوں کے ثمرات کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت اپنے آرمی چیف کے جھوٹ کو سچ ثابت نہ کر سکا، آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین اور قانون کے تحت تمام تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔ افواجِ پاکستان ہر قسم کے چیلنجز بشمول مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں