لیسکو نےاورنج لائن ٹرین کو بجلی کی سپلائی شروع کردی

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور: لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے  اورنج لائن ٹرین کو بجلی کی سپلائی شروع کردی ۔ اورنج لائن میٹرو  ٹرین ٹریک کا وولٹیج لیول گیارہ کے وی کی بجائے  تینتیس کے وی رکھا گیا ہے۔

لیسکو کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے دو پاور ہاؤسز کو بجلی کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔ لیسکو کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کی سپلائی کی جائے گی۔

اورنج لائن  اتھارٹی کو بجلی کی سپلائی بھی ضرورت کے مطابق دی جائے گی۔ لیسکو کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے بنائے گئے شاہ نوراسٹئشن پر ابھی اڑتیس ایمپئرز بجلی چل رہی ہے جبکہ ڈیمانڈ چون میگاواٹ ہے۔

اسی طرح یو ای ٹی اسٹیشن پر گیارہ ایمپئیرز چل رہے ہیں جبکہ ڈیمانڈ چون میگاواٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اورنج لائن منصوبہ: آزمائشی  بنیادوں  پر  ٹرین  چلانے  کے  اعلان  پر عملدرآمد نہ ہوسکا


متعلقہ خبریں