پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر کو سنائی گئی احتساب عدالت کی سزا غلط قرار دیدی


پشاور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر پر کرپشن کے الزام میں سنائی گئی احتساب عدالت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا مرید کاظم کو سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ کیس میں باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

درخواست گزار مرید کاظم نےعدالت کو درخواست کی تھی کہ احتساب عدالت نے ان پر جرم ثابت ہونے تک جیل میں گزراوقت بطور سزا قرار دیا تھا،حالانکہ میرے خلاف نہ کوئی ثبوت تھے نہ ہی شکایت کنندہ۔ بے گناہ جیل میں قید رہا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹروں پر تشدد کا معاملہ ، پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا

عدالت نے کیس میں سزایافتہ  دیگر تمام ملزموں کی سزا بھی کالعدم قرار دیدی۔


متعلقہ خبریں