کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب: پاکستان نے غیر ملکی سفرا کو مدعو کرلیا

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب: پاکستان نے غیر ملکی سفرا کو مدعو کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم تمام غیر ملکی سفرا کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔

کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری

ہم نیوز کے مطابق غیر ملکی سفرا کو کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے دی۔ انہوں نے غیر ملکی سفرا کو منصوبے کی تمام جزئیات سے اگاہ کرتے ہوئے واضح طورپر بتایا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے منصوبے کے متعلق بریفنگ دی اور اس دوران غیر ملکی سفرا کی جانب سے پوچھے جانے والے بعض اہم سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ہم نیوز کے مطابق سہیل محمود نے واضح کیا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مکمل کیا گیا ہے اور اب اس کو کھولا جارہا ہے۔

غیر ملکی سفرا کو سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان نے کرتار پور راہداری منصوبے کو بروقت مکمل کیا ہے۔

پاکستان نے کہا ’’چشم ما روشن دل ماشاد‘‘: سدھو پاجی نے جواباً کہا ’’ست بسم اللہ‘‘

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کے لیے پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں