واٹس ایپ پہ خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار


ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی شخص کو خاتون کو سماجی رابطوں کے پلیٹ فام واٹس ایپ پہ ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ذرائع کے مطابق ڈی آٸی خان کا رہائشی محمد عثمان واٹس ایپ پر خاتون کو ہراساں کرتا تھا۔ ملزم نے اوکاڑہ کے رہاٸشی کسی شخص کے نام پر موبائل سم نکلواٸی ہوٸی تھی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم شناخت چھپانے کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج کرلی گٸی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں