سندھ: دادو کے حلقے پی ایس-86 پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہو گا

سندھ: دادو کے حلقے پی ایس-86 پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہو گا

دادو: سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس – 86 کا ضمنی انتخاب آج منعقد ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے امداد حسین لغاری مد مقابل ہیں۔ سیاسی مبصرین ان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کررہے ہیں۔

ضمنی انتخابات: پی ایس 11 لاڑکانہ میں آج پیپلز پارٹی کا تیر نہیں چلا ، حلیم عادل شیخ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخاب کو پرامن اور غیرجانبدارانہ بنیادوں پر منعقد کرانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 158 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر تمام عملہ اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دس پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس، 61 کو حساس اور 87 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ یہ نشست پی پی پی سے تعلق رکھنے والے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی سید غلام شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

پی ایس- 86 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کل ایک لاکھ 98 ہزار 858 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں ایک لاکھ  دس ہزار 365 مرد ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 89 ہزار 493 ہے۔

بلاول نےلاڑکانہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق فافن رپورٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب کے انعقاد کو پرامن بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے 250 جوان،  رینجر کے 250 اہلکار اور پولیس کے 1271 اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ پولیس اہلکاروں کی رہنمائی کے لیے چھ 6 ڈی ایس پیز اورچار ایس ایس پیز موجود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں