ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکن کیخلاف مقدمہ درج


فیصل آباد: کمشنر محمود جاوید بھٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اشرف عرف لکی کموکا کے خلاف مقدمہ وفاق تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اشرف عرف لکی کموکا نے بغیر اجازت کمشنر کی ویڈیو بنائی اور بیک گراؤنڈ میں میوزک لگا کر اسے ٹک ٹاک پر وائرل کی گیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو سے کمشنر کی ذات اور آفس کی تضحیک ہوئی ہے۔

خیال رہے ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج کل نوجوانوں میں بہت مقبول ہے جو بعض اوقات طرح طرح کی ویڈیوز بنانے کے لئے ہر حد سے گزرنے کو ترجیح دے دیتے ہیں۔

منفرد ویڈیو بنانے کے شوق میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح کا ایک واقعہ گزشتہ دنوں بھارت میں پیش آیا جب ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان کے ہاتھوں پستول چل گئی، گولی لگنے سے دوست ہلاک ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں