اسٹاک مارکیٹ میں 105 پوائنٹس کا اضافہ

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 758 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 653 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 834  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ 193 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 460 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 105 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری دن

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 134,369,170 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,746,900,161 بنتی ہے۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 295 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں