ہڑتال ختم کریں اور جائیں، عدالت

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


لاہور: ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو آج ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کے دوران  حکم دیا ہے کہ مسائل سننے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی تاہم  ڈاکٹرز تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ ہڑتال ختم کر دیں گے۔

عدالت نے وکیل صفائی کو کہا آپ اپنے موکل کے مشورے پر عمل نہ کریں بلکہ انہیں بتائیں کہ قانون کیا کہتا ہے، ہڑتال کیا ہے، کیا اس کی پاکستان میں اجازت ہے، کیا ڈیوٹی کے دوران کہیں جا سکتے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ ایم ٹی آئی قانون بنانے میں سب کو شامل کیا گیا تھا لیکن ایک مخصوص طبقہ ہڑتال کررہا ہے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ہڑتال کرنے والوں کو سننے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھے۔ جج نے ریمارکس دیے آپ نے کمیٹی بنائی جب ہڑتال عروج پر پہنچ گئی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ گزشتہ شب بھی میٹنگ ہوئی تھی لیکن ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز چاہتے ہیں کہ قانون کو ختم کیا جائے۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، قانون ختم نہیں ہوگا، ڈاکٹر ہڑتال ختم کریں اورڈیوٹی پر جائیں۔


متعلقہ خبریں